کراچی: کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان لے گیا


کراچی میں انتطامیہ کی غفلت کے باعث کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان لے گیا۔

پولیس کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 میں 4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کو فوری طور پر مین ہول سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بچہ جس مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا اس کا ڈھکن حال ہی میں ٹوٹا ہے۔

بچے کے اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے اس میں گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بچے کی موت کی تصدیق کر دی بعدازاں متوفی کے ورثا لاش بغیر کارروائی کے لے کر چلے گئے۔ لواحقین میں متعلقہ حکام کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد متوفی حسن کے لواحقین نے متعلقہ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی مجرمانہ غفلت و لاپروائی کی وجہ سے ہمارا بچہ زندگی سے محروم ہو گیا۔


متعلقہ خبریں