ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستیں خارج


پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

پیاز درجہ اول کی قیمت 195، پیاز تاجکستان 135 روپے فی کلو ہوگئی

پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ داخلے ہوچکے ہیں،کلاسز جاری ہیں،بےقاعدگیوں پر ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا،جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم معاملے میں اب مداخلت نہیں کرسکتے۔

آپ سے ہمدردی ہے لیکن ہم نےقانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے اگلے سال ٹیسٹ کی تیاری کرلیں۔

جعلی ڈگری کیس میں ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ایٹا نے طلبہ کو تکلیف دی، انکی نااہلی کے وجہ ٹیسٹ دوبارہ کرانا پڑا، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اگر آپ ٹیسٹ نہیں کراسکتے تو ذمہ داری نہ لے۔قومی المیہ بن چکا ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں۔

غیر ملکی کوچ کا معاملہ ایک ہفتے میں حل ہو جائے گا، چیئرمین پی سی بی

عدالت کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں جو ہوا آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے،عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق 35 درخواستیں خارج کردیں۔


متعلقہ خبریں