غیر ملکی کوچ کا معاملہ ایک ہفتے میں حل ہو جائے گا، چیئرمین پی سی بی

وزیر داخلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری مکمل ہے،امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔

سیمنٹ کی بوری 1239روپے کی ہوگئی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 3سینٹرز کو اپ گریڈ کررہے ہیں،امید ہے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہوجائیں گے،پاکستان کی بہتری کیلئے ہر ممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک ساتھ دونوں عہدے رکھنے کو تیار ہوں،ہم پاکستانی ہیں اور ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ،ایک ہفتے میں غیر ملکی کوچ کا معاملہ حل ہو جائے گا،ٹیم کے11کھلاڑی ہیں اور بورڈ میں 900بندے ہیں۔

کوکنگ آئل کی پیداوارمیں اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکار ڈ

کسی کو نوکری سے نکالنا نہیں چاہتا لیکن پیسے بھی بچانے ہیں،پچھلے سال ہم نے2700 ڈومیسٹک میچز کرائے، اگلے 4ماہ میں 9ہزار میچ کرانا ہمار ہدف ہے۔

کپتان کی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کرے گی ،سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں لاؤں گا،سلیکشن کمیٹی کو بااختیار کریں گے اور وہی جوابدہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں