ہم ٹی وی کے رمضان ڈراموں کی دھوم


ہم نیٹ ورک نے پاکستان کی تفریحی صنعت میں معیاری ڈرامے پیش کرنے کی جو روایت ڈالی اس پر آج بھی قائم ہے، ہر گزرتے ہوئے دن کیساتھ ناظرین کی ہم ٹی وی سے وابستگی گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔

عوامی پسندیدگی کا ثبوت ٹی وی کے حالیہ ڈراموں بشمول عشق مرشد کا نمایاں ترین ٹارگٹ ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) ہے جس نے دیگر کو پیچھے چھوڑ دیاخصوصی طور پر رمضان کے بہترین ڈرامے پیش کرنے میں ہم ٹی وی کا کوئی ثانی نہیں۔

رمضان کے خصوصی ڈراموں کی پیش کش کا سلسلہ ہم ٹی وی کے مایہ ناز ڈرامے ”سنو چندا“ سے شروع ہوا جس کی زبردست کامیابی نے جہاں ایک جانب پورے ملک اورسوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا تو دوسری جانب دیگر چینلوں کو بھی اس جانب آنے پر مجبور کردیا۔

میڈیا کے رجحانات کی تبدیلی اور عوام کو بامقصد‘ منفرد اور بہترین مواد کی فراہمی میں ہم ٹی وی نے ہمیشہ ہراوّل دستے کا کردار کیا ہے۔ مضبوط سماجی پیغام کے ساتھ ٹی وی سیریل ہوں‘ کامیڈی سیٹ کامز‘ خصوصی ڈرامے یا دیگر تفریحی مواد‘ ہم ٹی وی کا کوئی ثانی نہیں۔

اس چینل کی جانب سے گزشتہ سالوں میں رمضان کے مہینے میں پیش کئے جانے والے خصوصی ڈراموں سنو چندا‘ چپکے چپکے‘سنو چندا سیزن ٹو‘ تانا بانا‘ ہم تم اور پرستان کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کے ناظرین کی جانب سے بھی زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم ٹی وی اس سال پھر دو زبردست ڈراموں کے ہمراہ میدان میں اتر آیا اور عوامی توقعات کے عین مطابق چینل کی جانب سے سات بجے اور آٹھ بجے والی سلاٹس پر دل پہ دستک اور ویری فلمی پیش کئے جارہے ہیں۔

پورے رمضان پیش کئے جانے والے ان ڈراموں نے ابتدائی چند دنوں میں ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرلی جس کا ثبوت ”ویری فلمی“کی 9.6 کی ٹی آر پی ہے جبکہ ”دل پہ دستک“8.4 کے ساتھ نمایاں ہے۔


رمضان المبارک میں معیاری تفریح کی فراہمی کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے‘ کہانی میں کئی اتارچڑھاؤ آئیں گے اور امید ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام تک ڈرامہ شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں