سحری اور افطار کے دوران تلے ہوئے کھانوں سے پر ہیز کریں،طبی ماہرین


طبی ماہرین نے روزہ داروں کو سحری اور افطار کے دوران تلے ہوئے کھانوں سے پر ہیز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ماہرین نے روزہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ سحری اور افطار کے دوران تیل میں تلے ہوے کھانوں سے پر ہیز کریں، خاص طور پر وہ لوگ جو بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔

عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دیدی

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار کے وقت تیز ٹھنڈا شربت نہیں پینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے گلا خراب ہو جاتا ہے اور پھر بخار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

افطاری سادہ ہونی چاہیے اور کھانے میں سبزیوں کا استعمال کیا جانا چاہیے جبکہ ضرورت کے مطابق صرف گوشت کھانا چاہیے کیونکہ تیل میں تیار شدہ چیزوں کا استعمال بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی شہید کیپٹن محمد احمد بدر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

14 سے 15 گھنٹے کے روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیے دودھ اور گھر کے بنے ہوئے شربت کا استعمال بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں