ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

ڈیرن سیمی

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے


سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

قومی اسمبلی میں کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت حاصل نہیں،سپیکر

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا ان کا موجودہ معاہدہ ہے۔ سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔

ولادی میرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے

قبل ازیں سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈشین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتا تھا، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

شین واٹسن، جو پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے، نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔

کرشمہ کپور نے اذیتوں بھری ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹسن نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا، انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے علاوہ انڈین پریمئر لیگ میچز کی کمنٹری بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کے ساتھ ہیڈ کوچنگ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

ملتان سلطانز کی غیر ملکی خاتون باؤلنگ کوچ روزے رکھنے لگیں

شین واٹسن کی جانب سے پاکستان ہیڈ کوچ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطلب ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بغیر کوچ کے کھیلے گی، جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلنا ہے۔


متعلقہ خبریں