مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز ہونگے، شیر افضل

شیر افضل (sher afzal)

تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ کچھ بھارتیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر مجھ سے رابطہ کیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوا ہوں۔ ایف آئی اے حکام نے سوالات کیے، تمام جوابات دے دیے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ‘میں نے آج ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔ ایف آئی اے کو کہا ہے کہ اِس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔’

پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں لوگ کھرب پتی بن گئے، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ میرے یہاں آنے سے پہلے ن لیگ والوں نے میرے خلاف درخواست دی کہ میرا یہ بتانا کہ میرے خلاف کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، اِس سے اُن کی جان کو خطرہ ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انقلاب آیا جب بالخصوص پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ کو مسترد کیا اور پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دی۔ انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا لیکن قوم نے 9 مئی اور تمام الزامات کو رد کردیا۔


متعلقہ خبریں