سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش


بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سدھو موسے والا کے والد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ لیجنڈز کبھی نہیں مرتے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔

گلوکار کے والد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں مداحوں کی دعاں سے خدا نے ہمیں سدھو کے چھوٹے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا چھوٹا بیٹا صحت مند ہے، میں تمام خیر خواہوں کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

سدھو موسے والا کے مداحوں کی جانب سے ان کے والد اور والدہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں