اویس لغاری سے وزارت ریلوے لیکر وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا

awais leghari

وزیراعظم نے اویس لغاری سے وزارت ریلوے لیکر وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

اویس لغاری کو وزارت توانائی کا قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،یاد رہے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے پاس وزارت توانائی کا اضافی چارج تھا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کرتے ہوئے صرف آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔ترجمان ریلوے کے مطابق یہ آمدنی صرف پیسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی۔

عاقب جاوید سری لنکا کی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پچھلے سال آمدن 32 ارب روپے تھی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ سال کے اختتام تک 80ارب تک آمدن متوقع ہے۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔

امریکی ڈالر افغانستان میں سستا ترین اور پاکستان میں مہنگا ترین ہوگیا

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیا ہے، مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔

ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی جبکہ یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے کے مطابق اس لمبی ترین مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔


متعلقہ خبریں