ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان


ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے ہونڈا سٹی کے دو ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ڈیزل 1.77 روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار

ہونڈا اٹلس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن ڈیلرز کو جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے ۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا

سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی ۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہو گا ۔

دوسری جانب انڈس موٹرکمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی سب سے افورڈ ایبل گاڑی ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتیں کم کر دیں۔

پروپاکستانی کے مطابق کمپنی کی طرف سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو یکم مارچ 2024ء سے لاگو ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتوں میں 1لاکھ 33ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

انتخابی نتائج کی شکایات میں 104 فیصد اضافہ

رپورٹ کے مطابق 1.3لیٹر جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت میں 73ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 43لاکھ 26ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 1.3لیٹر جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 46لاکھ 16ہزار روپے، 1.3لیٹر Ativایم ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 45لاکھ 86ہزار روپے اور 1.3لیٹر Ativسی وی ٹی کی قیمت 1لاکھ 33ہزار روپے کمی سے 47لاکھ 66ہزار روپے ہو گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں