لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

پاسپورٹ (passport)

لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم از کم ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، جہاں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے ، وزیر داخلہ نے شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں