پولٹری ایسوسی ایشن کا مرغی کے گوشت میں 25 روپے فی کلو کمی کا اعلان

مرغی کا گوشت chicken rates

حکومتی اقدامات کی بدولت پولٹری ایسوسی ایشن نے اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت میں 10 روپے اور ماڈل رمضان بازاروں میں 25 روپے فی کلو گرام کمی کا اعلان کیا ہے۔

رمضان پیکچ پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے قائم صوبائی وزراتی کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، صوبائی وزیر زراعت لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ریلیف پیکج دیا جارہا ہے، عظمی بخاری

صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے کہا کہ ٹیمیں تمام اضلاع میں پولٹری پراڈکٹس کے ریٹ کی مانیٹرنگ کریں اور اعلان کردہ کم قیمت پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ڈویژن بھر میں قائم ماڈل رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور مرغی کے گوشت اور انڈوں کی مقررہ قیمت کے مطابق فروخت کو چیک کیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی ہو گئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 566 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 573 روپے فی کلو تھی۔ برائلر زندہ مرغی کی تھوک قیمت میں چار روپے کی کمی ہوئی ہے جس فی کلو قیمت 376 روپے ہو گئی ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

مرغی کی پرچون قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہونے سے فی کلو قیمت 390 روپے ہو گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں دو روپے اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن قیمت 269 روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں