دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھی شامل

فائل فوٹو


واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف جاری کردہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دیا ہے۔ جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جبکہ لوگوں کی قوت خرید معیار زندگی کا تعین کرتی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے اول نمبر پر ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور محدود انفراسٹرکچر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے حریت پسند تنظیم پر پابندی عائد کر دی

آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے اور اسی طرح تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔

موزمبیق کا نمبر پانچواں جبکہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔

غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40واں ہے اور اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ پاکستان اس فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت کا 63 واں نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں