ڈیزل 1.77 روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار

پٹرولیم مصنوعات

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت 279روپے 75پیسے فی لیٹر برقراررہے گی۔

ڈیزل فی لیٹر ایک روپیہ 77پیسہ سستا کیا گیا ہے ،ڈیزل کی نئی قیمت 285روپے56پیسے فی لیٹر ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔

انتخابی نتائج کی شکایات میں 104 فیصد اضافہ

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی طلب فروری میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح 1.12 ملین ٹن پر پہنچی جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتی سرگرمیوں میں کمی، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی اور فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے بجائے مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور نیو کلیئر پاور پلانٹس کی پاور سسٹم میں شمولیت ہے۔

مردہ مرغی کا گوشت 30 روپے والے شوارمے میں استعمال ہونے کا انکشاف

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق فروری کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 19کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی طلب 13 فیصد کمی کے ساتھ 10.18 رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 11.69 ملین ٹن رہی تھی۔

 


متعلقہ خبریں