پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، حامد رضا

Hamid Raza

پی ٹی آئی کے نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بیان پر صاحبزادہ حامد رضا کا ردعمل آگیا۔

این اے118،حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

حامد رضا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے،سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا تھا ،میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے مزید کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے،ٹاک شوز میں بیٹھ کر کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری

میری کمٹمنٹ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی،میڈیا پبلسٹی کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا ،اسی لئے خاموش ہوں،ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔


متعلقہ خبریں