پاکستان انسانی ترقی کی درجہ بندی میں بہتری کی جانب گامزن


جنیوا: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انسانی ترقی کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی ترقی کے اشاریہ 2024 کی فہرست میں پاکستان 0.544 پوائنٹس کے ساتھ 161 ویں نمبر پر ہے جو 2023 کے مقابلے میں بہتر ہے۔

گزشتہ برس اس فہرست میں 0.540 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان 164 ویں نمبر پر تھا تاہم رواں برس پاکستان اپنا 2013 سے 2021 کے دوران والا 161 واں نمبر واپس لینے میں کامیاب رہا۔

خیال رہے کہ اس فہرست کی تیاری کے لیے صحت، تعلیم اور آمدنی کے انڈیکس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا سرفہرست ہے جس کا فہرست میں عالمی نمبر 73 واں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر نئی تقرری کیلئے 3 نام وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا کے بعد بنگلادیش 129 اور بھارت 132ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان اس فہرست میں 180 ویں نمبر جبکہ نیپال 143 ویں نمبر پر موجود ہے۔ جاری کردہ فہرست میں آخری نمبر یعنی 191 پر جنوبی سوڈان ہے۔

اس طرح فہرست میں اوّل نمبر پر سوئٹزرلینڈ جبکہ ناروے دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے نمبر پر آئس لینڈ اور پھر اس کے بعد ہانگ کانگ ہے۔


متعلقہ خبریں