پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دیکر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر نئی تقرری کیلئے 3 نام وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر146رن بنائے۔
کپتان پشاور زلمی بابر اعظم 46رن بنا کر نمایاں رہے،ٹام کوہلر نے24اورمحمد حارث نے 22رن بنائے،اسامہ میر اور کرس جورڈن نے 2،2وکٹیں لیں۔
بلڈ پریشر، ڈائریا کی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا
جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔یاسر خان 54، عثمان خان 36، افتخار احمد 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔مہران ممتاز ، عامر جمال اورسلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز چوتھی بار مسلسل پی ایس ایل کا فائنل کھیلےگی،آج ایلیمینیٹر ون میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ رات 9بجے شروع ہو گا ۔