پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی


ملتان سلطانز  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے کی ٹاپ ٹیم بن گئی۔

شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186رن کا ہدف دیا،محمد رضوان69اور جانسن چارلس53رن بنا کر نمایاں رہے،عثمان خان21،افتخار احمد20اوریاسر خان نے12 رن بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں،ابرار احمداور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مذاکرات کامیاب ،چکن 25روپے فی کلو تک کم کرنے پر اتفاق

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 106 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،عمیر یوسف37رن بنا کر نمایاں رہے،خواجہ نافع16اورسعود شکیل نے14رن کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی اور اسامہ میر نے3،3وکٹیں حاصل کیں،عباس آفریدی نے 2اورمحمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس جیت کے بعد ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی ٹاپ ٹیم بن گئی۔پشاور دوسرے اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر رہی۔

ملک میں عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں متوقع

پلے آف مرحلے کے کوالیفائر میں ملتان کا مقابلہ پشاور زلمی سے14 مارچ کو ہو گا،جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائے گی،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلمنیٹر 15مارچ کو کھیلا جائے گا۔

جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے دوسرے ایلیمنیٹر میں 16 مارچ کو ٹکرائے گی،دوسرا ایلمنیٹر جیتنے والی ٹیم اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان 18مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں