گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

شدید بارش rain

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسلا دھار بارشوں کے باعث کیچ اورپنجگور میں برساتی ، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ 13سے14 مارچ کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں بھی شدید بارش اور چند مقا ما ت پر برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ اور آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری اور گرج چمک کیساتھ تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع کھڑا ہوگیا

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان،وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 07 ،اسکردو منفی 05، کالام منفی03،گوپس منفی 02، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں