وزیر نجکاری علیم خان کا بھی تنخواہ ، سرکاری گاڑی اور دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ

علیم خان

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، وفاقی وزیر کو متعلقہ سیکرٹریز کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دریں اثناء علیم خان نے ماہانہ تنخواہ، سرکاری گاڑی و دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاسوں کا خرچہ اور مہمانوں کی خاطر داری بھی اپنی جیب سے کروں گا۔

آصفہ بھٹو کیلئے منفرد اعزاز ، خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی وزارت سے کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔

قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز  کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ،ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا تھا  کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں