ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی ڈرما کمپنیوں کا محاسبہ کیا جائے گا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر


صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ غیر لائسنس شدہ اور غیر رجسٹرڈ ڈرما پروڈکٹس تیار کرنے والی فرموں کا مکمل محاسبہ کیا جائے گا،ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی کمپنیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ایسی فرمیں معاشرے کا ناسور ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے آل پاکستان ڈرما کنسرن کمپنیز کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈرما کمپنیز کے وفد نے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمراننذیر کو وزیر صحت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،آل پاکستان ڈرما کنسرن کمپنیز کے وفد کی قیادت صدرشازیب اکرم اور تصور حسین نے کی۔

طبی ماہرین نے موٹاپے کو ڈپریشن کا موجب قرار دیدیا

انہوں نے صوبائی وزیر صحت کو فارما انڈسٹری کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ڈرما کمپنیز کے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ رجسٹرڈ اور لائسنس شدہ ڈرما انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ فارما پروڈکٹس تیار کرنے والی فرموں کا مکمل محاسبہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب ڈرما کمپنیوں کے نمائندوں سے مشاورت کرکے طے شدہ سفارشات پر عملدرآمد کرائے گا،خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ سسٹم اور ڈرما انڈسٹری کی بہتری کے لئے مجھے سب سے آگے پائیں گے۔

اجلاس میں میں ایڈیشنل سیکرٹری قلندر خان اور ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل نے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو ڈرما ریگولیشن سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،اس موقع پر چیف ڈرگز کنٹرولر اظہر سلیمی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر منور سمیت اعلی افسران بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں