وہ ممالک جہاں سب سے طویل اور مختصر ترین روزہ رکھا جائے گا

روزہ

دنیا بھر کے مسلمانوں کا رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کا وقت آ گیا۔ رواں سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک ٹھنڈے موسم میں آرہا ہے جس میں پاکستان کے کچھ شہر بھی شامل ہیں۔

مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ سے ہو گیا ہے ، جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں 12 مارچ کو رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ۔ مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے ، اس سال دنیا کےمختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ 12  سے 17 گھنٹے ہوگا۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

گرین لینڈ میں سب سے طویل ترین سترہ گھنٹے 52 منٹ کا روزہ ہو گا۔ نیوزی لینڈ، چلی اور برازیل میں مسلمان تقریبا بارہ گھنٹے کا مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔ جبکہ پاکستان میں روزہ کا دورانیہ 13 سے 14 گھنٹے کے درمیان ہو گا۔

طویل ترین دورانیے کا روزہ گرین لینڈ میں مقیم مسلمان رکھیں گے۔ گرین لینڈ میں روزہ 17 گھنٹے 52 منٹ پر مشتمل ہے۔آئس لینڈ میں 17 گھنٹے 25 منٹ اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے 9 منٹ ہے۔سوئیڈن اور اسکاٹ لینڈ میں روزہ تقریبا سولہ گھنٹے بعد کھولا جائے گا۔

اسی طرح روسی دارالحکوت ماسکو میں 15 گھنٹے 52 منٹ اور جرمنی اور آئر لینڈ میں 15 گھنٹے 51 منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔امریکا، چین، جاپان اور بیشتر یورپی ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریبا 14 گھنٹے ہے۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی

پاکستان میں روزہ 13 سے 14 گھنٹے کے درمیان ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی 13 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔چلی میں 12 گھنٹے 43 منٹ اور آسٹریلیا میں 12 گھنٹے 46 منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔مختصر ترین روزہ نیوزی لینڈ میں مقیم مسلمان رکھیں گے جہاں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے 42 منٹ ہے۔

پاکستان میں روزے کا دورانیہ کیا ہوگا؟ pic.twitter.com/mnt6l904Mk


متعلقہ خبریں