ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Rain

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات موسم خشک رہا جبکہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی بلوچستان ،خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا،اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سردار لطیف کھوسہ گرفتار
میٹ آفس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

آج اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود، ابر آلود رہا ، جبکہ رات کے اوقات میں مختلف مقامات جنوبی /مغربی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا ۔جبکہ جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، کالام منفی 08، گوپس منفی 03،استور اور سکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں