سردار لطیف کھوسہ گرفتار

لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لطیف کھوسہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو صدر گول چکر سے گرفتار کیا گیا،علاوہ ازیں  پولیس نےاچھرہ سے سلمان اکرم راجہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے  پرامن احتجاج میں شریک رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔


متعلقہ خبریں