پشاور ، موٹر سائیکل پر بارودی مواد منتقل کرنے کے دوران دھماکا ،2 دہشتگرد ہلاک ، ایک زخمی

پشاور دھماکا

پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

موٹر سائیکل سوار دہشتگرد بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا، ایک ملزم موقعے پر جبکہ دوسرا اسپتال میں دم توڑ گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والا تیسرا ملزم خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جنوبی وزیرستان میں صوبائی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 2 افراد زخمی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں، جن کی شناخت ہو گئی ہے، پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق پشاور سے ہے ،دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔


متعلقہ خبریں