ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

بارش

رواں ہفتے کے دوران مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

11 مارچ کورمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 9 مارچ کو مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر گوادر، پنجگور، کیچ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش کے ساتھ ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں خشک اور سردموسم متوقع ہے۔

10مارچ کو مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان کے علاقوں گوادر، پنجگور، کیچ اور لسبیلہ جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں خشک اور سردموسم متوقع ہے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط مزید آسان

11 مارچ کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع جس کے باعث بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

12 مارچ کو بلوچستان کے متعدد جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں آندھی کا امکان ہے۔

بھارتی اداکارہ ڈولی سوہی انتقال کرگئیں

13 مارچ کو بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر آندھی کا امکان ہے۔

14 مارچ کو بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں