کینیڈا میں سری لنکن فیملی قتل


اوٹاوا: کینیڈا میں سری لنکن فیملی کے 4 کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں قتل کی لرزہ خیز واردات دارالحکومت اوٹاوا میں پیش آئی۔ قتل ہونے والی سری لنکن فیملی میں 35 سالہ ماں، 4 بچے اور ایک عزیز شامل ہے جبکہ بچوں کے باپ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے بڑے بچے کی عمر7 سال اور سب سے چھوٹے کی عمر چند ماہ تھی۔

مقتول فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 سالہ سری لنکن طالب علم کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ

پولیس کے مطابق تمام افراد کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا جبکہ بچوں کا باپ شدید زخمی ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کو “خوفناک سانحہ” قرار دے دیا۔


متعلقہ خبریں