خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں ممبران ، مشیر اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے


خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں ممبران ، مشیر اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے ہیں۔

پہلا روزہ 12مارچ کو ہو نے کا امکان ہے،رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل

محکمہ بلدیات کا قلمدان ارشد ایوب ، ہاؤسنگ کا قلمدان امجد علی کو دے دیا گیا، صحت سید قاسم علی شاہ اور اطلاعات کا قلمدان بیرسٹر علی سیف کوسونپ دیا گیا۔

شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات اور فضل حکیم کو جنگلات ماحولیات کی وزارت دی گئی،عدنان قادری کو وزیرحج اوقاف اور عاقب اللہ کووزیر آب پاشی بنایا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس میں بھرتیوں کی منظوری

محمد سجاد کو زراعت اور فضل شکور خان کو محنت کا محکمہ دیا گیا ہے،نذیر احمد عباسی کو وزیر مال ، آفتاب عالم کو قانون و انسانی حقوق کی وزارت دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں خلیق الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا،فیصل ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم جبکہ ظاہر شاہ طورو کووزارت خوراک کا قلمدان دیا گیا،سید فخر جہاں کو کھیل و امور نوجوانان اور مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ کا مشیر لگا دیا گیا۔

زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر

مشال یوسفزئی کو سماجی بہبود و ترقی نسواں ، زاہد چن زیب کو ثقافت سیاحت و آثار قدیمہ کا قلمدان دیا گیا ہے،خالد لطیف کو سائنس اینڈ آئی ٹی ،عبدالکریم کو صنعت،لیاقت علی کو بہبود آبادی کا محکمہ سونپ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں