وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس میں گریڈ 15 تک کی 2331 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے مریم نواز سے معافی مانگ لی
وزارت مواصلات مذکورہ اسامیوں پر آئندہ ہفتے سے بھرتی کا عمل شروع کرے گی ۔سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل والوں کو متعلقہ صوبوں میں تعینات کیا جائے گا ۔
وفاقی حکومت نے گریڈ 7 کے جونیئر پٹرول افسر کی سب سے زیادہ 2100 خالی اسامیوں، گریڈ 15 کے اسسٹنٹ کی چار اسامیوں، گریڈ 14 کے سٹینوٹائپسٹ کی 35، گریڈ 13 کے فوٹوگرافر کی 46، گریڈ 13 کے یوڈی سی کی 31، گریڈ 11 کے ایل ڈی سی کی 77 اور گریڈ 7 کے پیرا میڈیکل سٹاف کی 37 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔
زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر
اس کے علاوہ پنجاب پولیس میں بھی بھرتیوں کا اشتہار شائع کردیا گیا ہے ، پنجاب کے تمام اضلاع میں کانسٹیبلان ، لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ کی گریڈ 7 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔