خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا


گورنر ہائوس میں خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

پلڈاٹ نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تقریب میں شریک تھے ۔

حلف اٹھانے والوں میں بیرسٹر سیف ،ارشد ایوب خان، شکیل احمداور فضل حکیم شامل ہیں،مینا خان، فضل شکور، عدنان قادری، محمد سجاد اور نذیر احمد عباسی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں عاقب اللہ ، آفتاب عالم اور خلیق الرحمان بھی شامل ہیں ،  قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور ظاہر شاہ نے بھی حلف اٹھا لیا۔

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے، 4معاونین خصوصی کابینہ میں شامل کرلئے گئے

اعلامیہ کے مطابق  خالد لطیف، عبد الکریم، لیاقت علی خان اور امجد علی معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں،معاونین کی تقرری کے بعد کابینہ کے ممبرز کی تعداد 24 ہوگئی ہے، کابینہ 15 وزراء، 5 مشیر اور4 معاونین خصوصی پر مشتمل ہوگی۔


متعلقہ خبریں