پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، پنجاب کے وزراء سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا،وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں موجود تھیں۔

بٹ کوائن کی قیمت 69,200 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

مریم اورنگزیب، عاشق حسین شاہ،کاظم پیرزادہ اوررانا سکندر حیات کابینہ میں شامل ہونگے،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ذیشان رفیق اور بلال اکبر نے حلف اٹھا لیا۔

صہیب ملک، عظمیٰ بخاری،بلال یاسین،رمیش سنگھ اروڑا اور خلیل طاہر نے بھی حلف اٹھا لیا،فیصل ایوب،شافع حسین ،سردار شیر علی ،سہیل شوکت بٹ اورمجتبیٰ شجاع بھی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

مریم اورنگزیب کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،انوائرمنٹ ،جنگلات کی وزارتیں ہوں گی،عظمیٰ بخاری اطلاعات،ذیشان رفیق بلدیات اور شافع حسین انڈسٹریز اینڈ کامرس کے قلمدان سنبھالیں گے۔

پونے 2 ارب کا مبینہ ٹیکس فراڈ ، معروف ٹک ٹاکر حسام مدنی گرفتار

خواجہ عمران نذیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ،خواجہ سلمان رفیق محکمہ خصوصی صحت کے وزیرہوں گے،شیر علی گورچانی معدنیات کے وزیر ہوں گے۔

خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق اور فیصل کھوکھر وزیر کھیل ہوں گے،بلال یاسین وزیر خوراک اور مجتبیٰ شجاع الرحمان وزارت خزانہ کے قلمدان سنبھالیں گے،سہیل شوکت بٹ سوشل ویلفیئر کے وزیرہوں گے۔

کاظم پیرزادہ وزیر آبپاشی اور رانا سکندر حیات پرائمری ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے،بلال اکبر خان وزیرٹرانسپورٹ ہوں گے،صہیب احمد ملک ورک اینڈ سروسز کے قلمدان سنبھالیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو الاٹ

اس موقع  پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  کابینہ کے حوالے سے بہت پرامید ہوں،کابینہ میں اہل،تجربہ کاراور پڑھے لکھے لوگ شامل کیے ہیں،عوام کی دل سے خدمت کر یں گے۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی پوری ایک تاریخ ہے،نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمات کو نکال دیں تو پیچھے کھنڈر بچتا ہے،میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان کی رہنمائی مل رہی ہے،میری رہنمائی کی فورس پنجاب کے12کروڑ عوام ہیں۔

میں نے ایک مثال سیٹ کی ، شاید مجھے دیکھ کر لوگ وقت پر آنا شروع کردیں،غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت تجارت کے حوالے سے پورا پیکج بنارہی ہوں،جو بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اس کیلئے ہم پورا پیکج بنارہےہیں۔

جولائی تا جنوری :چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

ہم ان تمام لوگوں کو ٹیکس چھوٹ اور ایک چھت تلے سہولیات د یں گے،میں چاہتی ہوں کہ پنجاب انویسمنٹ کا حب بنے، لوگ یہاں اپنی سرمیہ کاری کریں،انشاء اللہ پنجاب میں لوگ اچھی سرمایہ کاری کرینگے،تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک بڑا مسئلہ ہے۔


متعلقہ خبریں