2024کے عام انتخابات میں سب سے کم منصفانہ اسکور ریکارڈ

By Election

پلڈاٹ نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024کے عام انتخابات میں سب سے کم منصفانہ اسکور ریکارڈ کیا گیا،پچھلے انتخابی ادوار کے مقابلے میں شفافیت کے اسکور میں کمی کی نشاندہی کی گئی۔

ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 8ماہ کے دوران 7فیصد کمی

شیڈول میں تاخیر، نگران حکومت کی جانب سے غیر جانبداری کا فقدان دیکھا گیا،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال نوٹ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی نے ای ایم ایس کی کارکردگی پر سمجھوتہ کیا،موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش سے انتخابی عمل میں عوام کی شرکت میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عارضی نتائج کے اعلان میں تاخیر نے انتخابات کی ساکھ پر سوالات کو جنم دیا،فارم 45اور 47 میں تفاوت کے الزامات نے انتخابات کی ساکھ پرخدشات بڑھا دیئے۔

ویب سائٹ پر فارم 45، 46، 48 اور 49 کی اشاعت میں تاخیر سے انتخابات کی ساکھ کو نقصان پہنچا،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پولنگ کے دن سے لیکر 25 دن تک بڑا تنازع بنی رہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں