ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 8ماہ کے دوران 7فیصد کمی


ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

صدارتی انتخاب،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

او سی اے سی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر فروری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 4.12ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.43 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو الاٹ

فروری 2024 میں ملک میں 0.45ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلے میں 13فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے ۔جنوری میں ملک میں 0.51ملین ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 0.48ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

جولائی تا جنوری :چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 11.69ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں