پونے 2 ارب کا مبینہ ٹیکس فراڈ ، معروف ٹک ٹاکر حسام مدنی گرفتار

پاکستانی تاجر

معروف ٹک ٹاکر حسام مدنی کو ایک ارب 81 کروڑ روپے کے مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے مشہور ٹک ٹاکر حسام مدنی کو حراست میں لیا۔ ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

جولائی تا جنوری :چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

حکام کا کہنا ہے کہ ایک ارب 81 کروڑ روپے کے مبینہ ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی۔

ملزم اور ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا۔ملزم نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ دیگرساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں