بٹ کوائن کی قیمت 69,200 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی


بٹ کوائن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 فیصد اضافے کے بعد 5 مارچ کو 69,200 ڈالر سے اوپر کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک نیا سنگ میل حاصل کر لیا ہے ۔

پونے 2 ارب کا مبینہ ٹیکس فراڈ ، معروف ٹک ٹاکر حسام مدنی گرفتار

دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں حالیہ rallyکے دوران صرف گزشتہ ایک ہفتے میں 21فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد بٹ کوائن نے اپنی قیمت کے گزشتہ بلند ترین مقام کا ریکارڈ توڑ دیا جو کہ نومبر2021 میں 68ہزار 990ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

کتنے عام لوگ بٹ کوائنز کے مالک ہیں ؟ یہ بات کوئی بھی یقینی طور پر نہیں جانتا  لیکن کریپٹو ٹیک کمپنی ریور نے اندازہ لگایا ہے کہ جون 2023 تک بٹ کوائن کے 81.7 ملین صارفین تھے۔

سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو الاٹ

دلچسپ بات یہ ہے کہ تحقیق بتاتی ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں تازہ ترین اضافہ اس لیے نہیں ہو رہا ہے کیونکہ انفرادی خوردہ سرمایہ کار بٹ کوائنز خرید رہے ہیں۔ان ٹو دی بلاک کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑے بینکوں جیسی بٹ کوائن وہیلز قیمت اور مانگ میں اضافہ کر رہی ہیں اور پیئر ٹو پیئر ڈیجیٹل کیش کی طرف متوجہ ہونے والے عام لوگوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔

 


متعلقہ خبریں