خیبرپختونخوا: بانی پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ کی منظوری دیدی

kpk assembly

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور ان سے صوبائی کابینہ سے متعلق مشاورت کی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔

پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کابینہ میں جو ارکان شامل ہوں گے ان میں تیمورجھگڑا، فضل الہٰی ،تاج محمد ترند، شکیل خان، ارشد ایوب، مینا خان، ریاض خان، ڈاکٹر امجد، فضل حکیم، فضل شکور اورعاقب خان شامل ہیں۔

صوبائی وزرا میں مشتاق غنی، عدنان قادری، آفتاب عالم، انور زیب اور میاں عمر کاکا خیل بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی تھی۔ اجازت ملنے اور سیکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد آج انہوں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں