ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کا امکان

Rain

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے جمعرات تک مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو تیار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔

ملک میں آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 7 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن اداروں کی ضرورت نہیں انہیں بند کر دیا جائے، وزیر اعظم

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

برفباری سے بند ہونے والے لواری ٹنل کی سڑک کو کھول دیا گیا جبکہ مری میں پڑھنہ کے مقام پر بارشوں کے باعث بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے مری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 گھر مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں اموات کی تعداد 35 ہو گئی اور 43 افراد زخمی ہیں۔ دشوار گزار علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہونے والے مکان سے 7 لاشوں اور 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا جبکہ سڑک سے بھاری پتھر اور مٹی ہٹا کر ٹریفک بھی بحال کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں