پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہماری پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے پہلی بار خصوصی تسبیح متعارف

میتھیو ملر نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکہ اور پاکستان کے مفاد کے لیے اہم سمجھتے ہیں جبکہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ کا انتخاب پاکستان کی سیاست میں سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے ایسے اہم فیصلوں سے ہم ہمیشہ خوش ہوتے ہیں اور خواتین کو سیاسی زندگی میں مکمل طور پر شامل کرنے کے لیے تعاون کے منتظر ہیں۔ یو ایس پاکستان ویمن کونسل، فیصلہ سازی کے دیگر اداروں کے ساتھ تعاون جاری ہے۔


متعلقہ خبریں