ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل


امریکا کی سپریم کورٹ نے ملک کے سابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز متفقہ طور پر امریکی سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں۔

اب کوئی دوسری ریاست ٹرمپ کو آئین میں بغاوت کی شق کا استعمال کرتے ہوئے صدارتی ووٹنگ سے نہیں روک سکتی۔

امریکی عدالت کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ریاستوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص بغاوت میں ملوث ہو بھی تو اسے وفاقی دفتر خاص طور پر ایوان صدر کے لیے نااہل قرار دینے والی شق نافذ کی جائے۔

ٹرمپ نے اس فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ امریکہ کی بڑی جیت ہے!‘‘


متعلقہ خبریں