پشتونخوا میپ کا محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

Mahmood Achakzai

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی سربراہ اور صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ مجسٹریٹ کے بغیر مارے گئے پولیس چھاپے میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

محمود اچکزئی کو اصلی فارم 45 پر صدر بنائیں گے ، علی محمد خان

عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس نے پارٹی سربراہ کے ایک ذاتی محافظ کو گرفتار بھی کیا جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی اور اسکے ذمہ دار افراد کیخلاف حقائق بیان کرنے پر محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس قسم کی کاروائیوں سے پارٹی اور قیادت کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔

 


متعلقہ خبریں