محمود اچکزئی کو اصلی فارم 45 پر صدر بنائیں گے ، علی محمد خان

علی محمد خان (ali mohammad khan)

 تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی عمران خان کا ساتھ دیں گے، حق کی جیت ہو گی۔

محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ محمود اچکزئی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا، کاغذات منظور ہو گئے، کاغذات پراعتراضات لگتے رہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ایک ایک بچے کی آواز ہے، کل رات محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، کسی نہ کسی کو ہمارے اتحاد سے تکلیف تو پہنچے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو اصلی فارم 45 پر صدر بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں