انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو گیا

dollar

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔

پنجاب کابینہ، راناثنا اللہ کو مشیر قانون بنانے کا فیصلہ
آج صبح کاروبار  کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 19 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، سونا فی تولہ 900 روپے مہنگا ہو گیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔

فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 1 لاکھ 89 ہزار 643 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں