موٹروے کو شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں بارشوں کے بعد موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی جس کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم فور کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ایم فور کو فیصل آباد انٹرچینج سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم 2 کو راوی ٹول پلازہ سے فاروق آباد تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا اور کوٹ مومن سے کالاشاہ کاکو تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کلر کہار کے قریب موٹروے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد موٹروے کو بلکسر سے للہ انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کا بہرا مند تنگی کی قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند اور بارش کے دوران تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔


متعلقہ خبریں