سیاسی جماعت نہیں بنارہالیکن نئی جماعت کی ضرورت ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں سیاسی جماعت نہیں بنارہالیکن نئی جماعت کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ پچھلے 5سال گالم گلوچ میں گزرے،کوئی کام نہیں ہوا،اس دفعہ الیکشن کےبارےمیں جوابہام پیداہوگیاہے اس پرعدالت کوازخودنوٹس لیناچاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دیدی

نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنارہالیکن ملک میں ایک نئی  جماعت کی ضرورت ہے، میرے جو دوست سیاسی جماعت بنائیں گےمیں اس کاحصہ ہوں گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کوخط لکھ کرزیادتی کی ہے۔

پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کا منصوبہ پر 6 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ

انکا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کےپاس دلیل کی طاقت ہےآپ ان سےبحث نہیں کرسکتے،جب تک ہم ملکرنہیں بیٹھیں گےتوبات نہیں بنےگی،سب کو اپنے دل میں وسعت پیدا کرنا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں