‏وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

مریم نواز

‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا، کینسر اسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جہاں تمام مریضوں کا بلاتفریق مفت علاج ہوگا۔ 

مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو،محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن کے5سالہ پلان اور دیہی ، رورل مراکز صحت، ڈسپنسریوں کے انتظام کی بہتری اور ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دیدی ہے۔

سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ

وزیراعلی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ،ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں ،انہوں نے شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل کی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔جس میں سرکاری حکام،پروفیشنلز اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی بھی منظوری دی اور صحت کی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے فیلڈ اسپتال پلان طلب کر لیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے علاج کی بہتر سہولتیں یقینی بنانا میرا عزم ہے،بورڈ آف مینجمنٹ میں میرٹ پربہترین پروفیشنل اور ٹیکنیکل ممبر شامل کئے جائیں گے۔

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ 5 سے 7 مارچ تک شروع ہونے کا امکان

انکا مزید کہنا تھا  کہ ہراسپتال میں خالصتا میرٹ پر ایم ایس لگائے جائیں گے،کرپشن پر زیر وٹالرنس ہےاور غریب آدمی کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اسپتال قائم کرینگے۔ کینسر اسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جہاں تمام مریضوں کا بلاتفریق مفت علاج ہوگا۔


متعلقہ خبریں