لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ظل شاہ قتل کیس، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
متحدہ عرب امارات،مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔
زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانت کے لیے سابق وزیر اعظم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات تھانہ ریس کورس، ایک نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔
سوات، تعلیمی اداروں میں 9 دن چھٹیوں کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ظل شاہ قتل کیس میں حقائق چھپانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔