متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مستر د کر دی۔
ایم کیوایم پاکستان نے وزارت عظمی کا ووٹ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کر لیا لیکن وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، مسلم لیگ ن نے مرکز میں ایم کیوایم کو وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
ایم کیوایم پاکستان کے مطابق ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے کے لئے آئینی ترمیم پر سپورٹ چاہتے ہیں، مضبوط با اختیار مالی خود مختار بلدیاتی اداروں سے 18 ویں ترمیم کو مزید تقویت ملے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کیلئے ووٹ دینے کو تیار ہے جبکہ چیئر مین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں، ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات کا حل نکال لیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو صرف ایک وزارت دینے کے لیے تیار ہے، جبکہ ایم کیوایم چار روزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ ایم کیوایم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات کا حل نکل آئے گا۔ ایم کیو ایم اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے لیکن چیئر مین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں ۔