مختلف شہروں میں آئندہ 3روز کے دوران موسلا دھار بارش متوقع

بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران  موسلا دھار بارشوں کے امکان کے پیش نظر برساتی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری اور یکم مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ یکم اور2 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد،راولپنڈی کے برساتی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ

یکم اور2 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی،جھکڑ ، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ جمعرات کے روز بلوچستان، خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کے نام کی توثیق

اس دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیزموسلا دھار بارش،چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی بلوچستان میں برفباری جبکہ پنجاب کے وسطی،جنوبی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں جیوانی128، گوادر 30، کوئٹہ ( سمنگلی 03)، خضدار 01، خیبرپختونخوا میں دروش میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، کا لام منفی 06، اسکردو ،گوپس منفی 04،مالم جبہ ، ہنزہ اور استور میں منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں