ڈرنے اور گھبرانے کی بجائے افسران سچ بتائیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈرنے اور گھبرانے کی بجائے افسران سچ بتائیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو انسداد پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے انہیں انتظامی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈینگی اورپولیوسے بچاؤکے اقدامات پرتوجہ دی جائے،عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔

نگران وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پرسمجھوتہ نہیں ہو گا، احتساب،شفافیت،معیار،کام اور ٹائم ورک ریڈلائن ہیں،عوام کی فلاح اور ڈسپلن کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے افسران کو کہا کہ ڈرنے اور گھبرانے کی بجائے افسران سچ بتائیں، ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے سے قبل زمینی حقائق کو سامنے رکھا جائے،انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم فریم کے تحت مکمل کرنے کا عزم کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاسی عمل دخل سے بالائے طاق رکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، انہوں نے سول بیورو کریسی کو ہرقسم کے خوف اور ڈر سے بالاتر ہو کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔


متعلقہ خبریں