خیبرپختونخوا: سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی کا نام فائنل کرلیا گیا۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں کہ کے پی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خاتون رہنما کو دیا جائے۔ اس وجہ سے سنی تحریک کی ثریا بی بی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ثریا بی بی پی 8 فروری کے انتخابات میں چترال 1 سے جنرل نشست پر کامیاب ہوئیں تھیں۔

پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی بن گئے

صرف یہی نہیں ثریا بی بی پی ٹی آئی مالاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر اور سوشل ورکر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ خیرپختونخوا کی تاریخ میں اس سے قبل مہر تاج روغانی بھی ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ سنبھال چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں